15 ویں قومی اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری

قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


13 اگست 2018 کو شروع ہونے والی 15 ویں قومی اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔ موجودہ قومی اسمبلی کے  اب تک 9 سیشن ہو چکے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے قومی اسملبی اجلاسوں کی  کارروائی کے اعداد شمار جاری کر دیئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ  کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق  پندرھویں قومی اسمبلی کے 9 سیشنز کے دوران 89 دن تک اسمبلی کی کارروائی چلائی گئی۔ اس دوران اسپیکر قومی اسملبی کی طرف سے  ارکان کو زیادہ وقت دیا گیا۔

اسمبلی ریکارڈ کے مطابق اپوزیشن ارکان کو مجموعی طور پر 48 گھنٹے 21 منٹ کا وقت دیا گیا جبکہ اپوزیشن کے مقابلے میں حکومتی ارکان 35 گھنٹے 19 منٹ کا وقت حاصل کر سکے۔

قومی اسمبلی میں 23 حکومتی اور 47 نجی بل پیش کیے جا چکے ہیں اور اب تک 8 حکومتی اور 1 نجی بل منظور کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ایوان میں 22 قرداددیں  بھی منظور کی گئی ہیں۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کرنے اور انسانی حقوق اور بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے قراردادیں منظور کی گئیں۔

بھارتی جارحیت کے خلاف بھی قومی اسمبلی میں قرارداد پاس کی جاچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:

اعدادوشمار کے مطابق قومی اسمبلی میں 1071 سوالات کے جوابات پیش کئے گئےاور85 توجہ دلائو نوٹسز اجلاس کی کارروائی میں شامل کیے گئے۔


متعلقہ خبریں