پودینے اور لیموں کا شربت بنانے کا طریقہ


گرمی کا موسم ہو اور ساتھ ساتھ روزے بھی ہوں تو کھانے سے زیادہ ایسے مشروبات پینے کا دل چاہتا ہے جو تازگی اور ٹھنڈک کا احساس دیں۔

ایسے مشروبات میں لیموں پانی، لسی، ستو، تربوز یا پودینے اور لیموں کا شربت سب سے زیادہ مقبول ہیں جو افطاری کے وقت ہر دسترخوان کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔

یہ تمام مشروبات باآسانی گھر میں تیار کیے جا سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو پودینے اور لیموں کے شربت کی ترکیب بتا رہے ہیں جسے دس منٹ میں گھر میں بنایا جا سکتا ہے۔

اجزا: 

  • پودینے کے تازہ پتے
  • دو لیموں
  • چینی تین سے چار کھانے کے چمچے
  • آدھا چمچہ نمک
  • ایک گلاس پانی
  • برف کے چند ٹکڑے

ترکیب

سب سے پہلے جوسر میں پانی ڈالیں اور چینی نمک ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں، اب اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور اچھی طرح ملا لیں، اس کے بعد تیار محلول میں پودینے کے پتےاور برف شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرما گرم مزیدار چکن لوبیا 

لیجیے افطار میں پیش کرنے کے لیے مزیدار ٹھنڈا یخ لیموں اور پودینے کا شربت تیار ہے۔

نوٹ: آپ اس میں کھیرا بھی شامل کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں