بلے بازوں کی معاونت کیلئے انضمام کل انگلینڈ روانہ ہوں گے


لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق دورہ انگلینڈ کے لیے کل روانہ ہوں گے جس کے دوران وہ قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بلے بازوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق انضمام الحق 15 جون تک انگلینڈ میں قیام  پذیر رہیں گے۔ وہ بیٹنگ میں بہتری کے لیے تجاویز دینے کے ساتھ حتمی گیارہ کے انتخاب میں بھی مدد کریں گے۔

انضمام الحق ٹیم ہوٹل میں قیام  کرنے کے بجائے  برمنگھم میں رہائش اختیار کریں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر جنید خان کا انوکھا احتجاج

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہورہا ہے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گا۔

گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا۔

فاسٹ بولرز وہاب ریاض اور محمد عامر جبکہ بلے باز آصف علی کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

چیف سیلیکٹر نے کہا کہ جنید خان، فہیم اشرف اور عابد علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ سے ہٹا کر باؤلنگ لائن میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض ریورس سوئنگ کرنا جانتے ہیں جبکہ عامر اور وہاب ریاض کی شمولیت سے فاسٹ باؤلنگ کے شعبہ میں بہتری آئے گی۔


متعلقہ خبریں