ملتان میں 11 سالہ بچی سے زیادتی

راولپنڈی: 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

ملتان کے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے گلشن رحمان کالونی میں پڑوسی نے 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

لڑکی کے والد فقیر محمد کی درخواست پر تھانہ ممتاز آباد میں ملزم محمد وقاص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

اہل خانہ نے جلد از جلد انصاف کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ اتوار لاہور سے چشتیاں جانے والی 15 سالہ مسافر لڑکی کو بس کے عملے نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ملزمان لڑکی کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اسپتال میں زیرعلاج لڑکی نے ہوش آنے کے بعد پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

پولیس کے مطابق چشتیاں کی رہائشی لڑکی والدین کی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد گھر سے نکلی اور لاہور جانے والی بس پر سوار ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: غلط انجیکشن سے ہلاک ہونیوالی لڑکی سے زیادتی کا انکشاف

پولیس نے بتایا کہ کرایہ نہ ہونے پر بس کے گارڈ نے لڑکی کو ورغلایا اور اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

16 مئی کو راولپنڈی میں طالبہ اپنے دوست کے ہمراہ سحری کے لیے بحریہ ٹاؤن فیز 8 گئی جہاں ملزموں نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

اجتماعی زیادتی کرنے والے تین پولیس اہل کاروں سمیت چار ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں