چشتیاں زیادتی کیس، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

فوٹو: ہم نیوز


چشتیاں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہم نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈاہرانوالہ میں  15 سالہ لڑکی کے ساتھ  اجتماعی زیادتی کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

پولیس ذراٸع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ڈی پی او عمارہ اطہر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بچی سے زیادتی کے کیس پر گفتگو کی۔

دوسری جانب متاثرہ بچی کے والد  کا کہنا ہے کہ پولیس نے اجتماعی زیادتی کے بجائے ایک ملزم پر زنا کا مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چشتیاں: 15 سالہ مسافر لڑکی سے بس کے عملے کی زیادتی

ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کی عیادت کے لیے وزیراعلی کل چشتیاں آئیں گے، ان کی متوقع آمد پر دو ہیلی پیڈ تیار کرلیے گئے ہیں۔ ہیلی پیڈ دانش اسکول اور چشتیاں اسٹیڈیم میں تیار کیے گئے ہیں۔

واضح رہے چشتیاں میں بس عملے نے 15 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور بچی نے ملزمان کو پہنچان بھی لیا ہے۔


متعلقہ خبریں