آن لائن فراڈ میں ملوث باپ بیٹا گرفتار

آن لائن فراڈ میں ملوث باپ بیٹا گرفتار

فائل فوٹو


لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے آئن لائن فراڈ میں ملوث باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کوریجو کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے سلطان روڈ الحمرا سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک درخواست گزار نے ایف آئی سے رابطہ کیا تھا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزمان کے قبضے سے سینٹرل پروسیسر یونٹ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

فیض اللہ کوریجو نے بتایا کہ باپ اور بیٹے پر شہری سے فراڈ کے ذریعے 16 ہزار 295 ڈالر ہتھیانے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ٹیکنیکل طریقہ کار سے ثبوت بھی حاصل کر لیے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں