قومی ادارہ امراض قلب ادویات اور آلات کی کمی کا شکار


کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کو ادویات، آلات اور سرجیکل سامان کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

اسپتال کے اپنے ڈاکٹروں نے ادویات سمیت بنیادی ضروریات کی قلت پر انتظامیہ کو تین تین بار خط لکھ  ڈالے لیکن  انتظامیہ سب اچھا ہے کہ موقف پر قائم ہے۔

این آئی سی وی ڈی کے شعبہ پیڈیٹریک کے ڈاکٹر نے اسپتال حکام کو آگاہ کےنے کے لیے خط لکھا جس میں بتایا گیا کہ  وارڈ میں ادویات، بیڈ شیٹس، انجیکشن موجود نہیں۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے بتایا کہ پہلا خط سات مئی، دوسرا خط 13 مئی اور تیسرا خط  16 مئی کو بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا ایک بار پھرقومی ادارہ برائے امراض قلب پر چھاپہ

واضح رہے اس سے قبل بھی این آئی سی وی ڈی میں مالی بحران شدت اختیار کرنے کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔

پہلے بھی اس متعلق انتظامیہ کو خط لکھے گئے ہیں جن بتایا گیا کہ اسپتال میں دل کے مریضوں کے لیے ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور ضروری آلات ناپید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ فنڈز کی عدم دستیابی سے  انتظامی امور بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے اسپتال کی مالی صورتحال کے متعلق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی باقاعدہ خط لکھا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر ندیم قمر نے لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ کراچی کے لیاری سینٹر، نواب شاہ سینٹر، مھٹی سینٹر اور خیرپور سینٹر کے لیے بھی حکومت نے ابھی تک فنڈز فراہم نہیں کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں