’بھکاریوں کو گرفتار کرنا ہے تو ابتدا وزیراعظم سے کی جائے‘


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرنا ہے تو ابتدا وزیراعظم سیلیکٹ سے کی جائے۔

یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے بھکاریوں کے خلاف کارروائی سے متعلق ایک ٹوئٹ کے ردعمل میں جوابی ٹوئٹ میں کہی۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ غربت نہیں غریب مٹاؤ حکومت ہے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے پارٹی رہنما اور کارکنان نے ملاقات کی۔

چیئرمین پی پی پی سے ضلع دیامر کے نائب صدر حاجی دلبر خان کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات میں ملکی معاشی صورت حال اور گلگت بلتستان کے سیاسی حالات زیربحث آئے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ملک چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان مجھے دل وجان سے عزیز ہیں، ملک بھر میں سب سے متحرک سیاسی کارکنان ہمارے پاس ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیالوں کی سیاسی پختگی، تجربہ اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، جیالے ملک بھر میں سیاسی طور پر مزید متحرک ہوجائیں۔


متعلقہ خبریں