جسٹس(ر ) جاوید اقبال نےکوئی انٹرویو نہیں دیا، نیب


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) کے مطابق ادارے کے سربراہ جسٹس(ر ) جاوید اقبال نے کالم نگار جاوید چودھری کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔

نیب نے کہا ہے کہ چئیرمین سے  جو باتیں منسوب کی گئیں وہ درست نہیں اور ان کی تردید ذرائع ابلاغ میں نشر کی جا چکی ہے۔

ادارے نے کہا ہے کہ صحافی نے حقائق بیان نہیں کیے اور کالم میں خود ہی کئی باتوں کی وضاحت بھی کر رکھی ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ کالم میں کچھ شخصیات اور کیسوں سے متعلق جو بیان کیا گیا وہ درست نہیں اور ادارہ اس پر پہلے ہی تردید جاری کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چیئرمین نیب کا کاروباری شخصیات کو نہ بلانے کا اعلان

واضح رہے کہ کالم نگار جاوید چودھری نے  نہ صرف اہم انکشافات کیے ہیں بلکہ چئیرمین نیب سے ملاقات کا دعویٰ بھی کیا۔

صحافی کے مطابق چئیرمین نیب نے ملاقات کے دوران بتایا کہ ان پر عہدہ چھوڑنے کے لیے بہت دباؤ ڈالا جارہا ہے اور ملک کے صدر بننے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔

دوسری جانب جاوید چوہدری نے ہم نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ چیئرمین نیب نے خود بلا کر کر انٹرویو دیا تھا اور کچھ باتیں مخفی رکھنے کا بھی کہا تھا۔

صحافی نے پروگرام’نیوز لائن’ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جوباتیں چیئرمین نے مخفی رکھنے کا کہا وہ میں کبھی سامنے نہیں لاوں گا۔


متعلقہ خبریں