اسٹاک مارکیٹ 1195 پوائنٹس اضافہ پر بند



کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں شروع ہوا تو سارا دن مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی جبکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی دو گھنٹے کے دوران کاروبار میں شدید تیزی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کے ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1036 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 34 ہزار 478 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

فوٹو: ہم نیوز

اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 34 ہزار 360 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 140,639,170 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,809,035,238 بنتی ہے۔

کاروبار کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 33 ہزار 442 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر عمل درآمد کیلئے ڈرافٹ رولز تیار

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان تھا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 191 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 442 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

منگل کو کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس سے زائد کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم دوپہر ایک بجے کے بعد کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی۔


متعلقہ خبریں