خلائی سرگرمیوں سے متعلق پاکستان اور روس کا مشترکہ اعلامیہ

خلائی سرگرمیوں سے متعلق پاکستان اور روس کا مشترکہ اعلامیہ

پاکستان اور روس نے خلائی سرگرمیوں سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کردیاہے، یہ اعلامیہ روسی فیڈریشن نے  پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کے دستخطوں کے ساتھ بشکیک میں جاری کیاہے۔

پاک روس مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ خلاءمیں ہونے والی سرگرمیاں ریاستوں کی سماجی، معاشی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا اہم ذریعہ ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ ان کا عالمی اور علاقائی سلامتی برقرار رکھنے میں بھی کردارہے۔

ہم یقین رکھتے ہیں کہ خلاءکو عالمی قانون کے مطابق معاشی، سائنسی یا ٹیکنالوجی میں ان کی ترقی سے قطع نظر اقوام کی بہتری کے لئے استعمال کرنا چاہے۔

اقوام متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 2 میں درج عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ خلاءمیں سرگرمیوں سمیت طاقت کے استعمال سے عالمی تعلقات سے احتراز برتا جائے اور اس تصور پر کاربند ہوں کہ ریاستیں سختی سے اس پالیسی پر عمل پیرا ہوں گی۔

اس امر پر زور دیتے ہیں کہ خلاءمیں اسلحہ کی دوڑ بشمول ہتھیاروں کی تنصیب اور ان کے استعمال سے بچاؤ کا عالمی معاہدہ بین الاقوامی برادری کی ترجیح ہے۔

یہ قرار دیتے ہیں کہ وہ خلاءمیں کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کی تنصیب میں پہل نہیں کریں گے اور یہ کہ وہ ہر ممکنہ کوشش کریں گے کہ خلاءفوجی تصادم کا میدان نہ بنے اور خلائی سرگرمیوں میں سلامتی کو یقینی بنایاجائے۔

یہ بھی پڑھیے:شنگھائی تعاون تنظیم کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے پاکستان کا 7 نکاتی ایجنڈا

روسی فیڈریشن اور اسلامی جمہوریہ پاکستان خلاءمیں موجود اقوام پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان کی مثال کو اپنائیں ۔


متعلقہ خبریں