سندھ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 2منٹ بھی نہ چل سکا


سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دومنٹ سے زیادہ نہ چل سکا۔

سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین غلام قادر چانڈیونے کی ۔شرجیل میمن ، گہنور خان اسران اور کریم سومرو اجلاس میں شریک ہوئے۔

اے پی سی کے ارکان فرخ شاہ اور فریال تالپور تسلسل کے ساتھ آج بھی اجلاس سے  غیرحاضر تھے جبکہ قاسم سراج سومرو بھی موجود نہیں تھے ۔

اسی طرح محکمہ خزانہ کے سیکریٹری سمیت تمام متعلقہ افسر بھی آج پانچویں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

اپوزیشن کے نہ ہونے کے باعث سندھ کے افسران بھی اجلاس میں حاضری کے لیے دلچسپی نہیں لے رہے۔

چیئرمین پی اے سی نے اجلاس شروع ہونے کے بعددو منٹ  کے اندر اجلاس ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیے:سندھ: اپوزیشن اتحاد کا پی اے سی سربراہی دینے کا مطالبہ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے آج کے اجلاس میں محکمہ بلدیات کے دوہزار نو اور دس کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جانا تھا۔


متعلقہ خبریں