سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین عہدے سے مستعفی



اسلام آباد: سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں وزیراعظم سے اپنے اختلافات کی تردید کی اور کہا کہ میں نے پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کی بہت کوشش کی۔

پاکستان کی موجودہ حکومت نے گزشتہ برس اکتوبر میں ہارون شریف کو یہ ذمہ داری سونپی تھی اور چند روز قبل ہی ان کی ملاقات وزیراعظم سے بھی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ کا عہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانا ہوتا ہے۔

ہارون شریف بین الاقوامی ترقی،  اقتصادی سفارتکاری،  اقتصادی پالیسی کے ماہر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ ماضی میں جنوبی اور وسطی ایشیا میں اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے عالمی بینک گروپ کے علاقائی مشیر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں