ایشیا کی تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز ندا ڈار کے نام


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار نے ایشیا کی تیزترین نصف سنچری اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف بینونی میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انہوں نے میدان کے چاروں اطراف جارحانہ شاٹس کھیلتے ہوئے بوم بوم شاہد آفریدی کی یاد تازہ کر دی اور تین چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے محض 20 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔

یاد رہے کہ برطانیہ کی کھلاڑی سوفی ڈیوائن 18 گیندوں پر 50 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ کی حامل ہیں۔

ندا ڈار نے مجموعی طور پر 37 گیندوں پر 75 رنز اسکور کئے تاہم ان کی جارحانہ اننگز کے باوجود قومی ٹیم یہ میچ ہار گئی۔

بسمعہ معروف الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کئے جسے جنوبی افریقہ نے باآسانی چھ وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

جنوبی افریقہ کی اس جیت کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کے مابین پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو میچز سے برابر ہو گئی ہے۔ آخری میچ اس سیریز کا فیصلہ کرے گا۔

 


متعلقہ خبریں