شاہ محمود کی ’کڑواہٹ‘ پر سشما سوراج کی مٹھائی



بشکیک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سشما سوراج نے ملاقات کی اور گلہ کیا ہے کہ پاکستانی ہم منصب کبھی کبھار کڑوا بولتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں کی غیر رسمی ملاقات کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی ہم منصب مٹھائی لے کر آئی ہیں تاکہ ہم میٹھا بولیں۔

پاکستان کے وزیرخارجہ نے سشما سوراج پر واضح کیا کہ ہم تو چاہتے ہیں تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان نے تو پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہندوستان ایک قدم بڑھائے تو ہم دو بڑھائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم تو آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

قبل ازیں فوٹو سیشن کے دوران سشما سوراج شاہ محمود قریشی کے ساتھ کھڑی ہوئیں مگرپھر اچانک انہوں نے اپنی جگہ تبدیل کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ہچکچاہٹ

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات کافی عرصے سے تعطل کا شکار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس بھارتی ہم منصب کو تجویز دی تھی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات طے کی جائے۔

ابتدا میں بھارت نے پاکستان کی تجویز قبول کر لی لیکن ستمبر 2018 میں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رویش کمار نے کہا تھا کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان نیویارک میں کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں