کینیڈا میں سجا روبوٹ میلہ


اوٹاوا: کینیڈا میں روبوٹ میلہ سجایا گیا جس میں نجی، گھریلو اور صنعتی روبوٹ نے اپنے کمال دیکھائے جبکہ ڈرون، تھری ڈی پرنٹنگ، ہیلتھ کئیر اور دیگر ٹیکنالوجی کے شاہکار بھی نمائش میں پیش کیے گئے۔

آپ  آج تک بہت سے میلوں میں گئے ہوں گے لیکن روبورٹ کی منفرد نمائش میں شاید ہی کبھی جانے کا اتفاق ہوا ہو، ذرا تصور کریں آپ ایک ایسی جگہ موجود ہوں جہاں انسان اپنے ہی ہاتھوں سے تخلیق کیے ہوئے مصنوعی انسانوں سے اپنی مرضی کے مطابق کام کرا رہا ہو تو کتنے دلچسپ محسوس ہوتا ہے۔

کینیڈا میں ایسے ہی ایک میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر طرف روبورٹ چلتے پھرتے اور اپنے کمالات دیکھاتے نظر آرہے تھے اور انسان کا  خود کے دور جدید میں زندگی گزارنے کا یقین پختہ ہورہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اڑتا ڈریگن، جدید ٹیکنالوجی کی حیران کن تخلیق

اس میلے میں ہر طرح کے روبورٹ موجود تھے جو نجی کاموں سے لے کر صنعتی کام تک انجام دے رہے تھے۔

علاوہ ازیں جدید نمائش میں تھری ڈی اور ڈرون سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی کے دلچسپ اور منفرد نمونے بھی پیش کیے گئے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ایک وقت تھا جب سنا جاتا تھا کہ دنیا روبوٹس کے حوالے ہوگی اور ہر کام  وہ انجام دے رہے ہوں لیکن آج یہ الفاظ حقیقت میں ڈھلتے نظر آرہے ہیں۔


متعلقہ خبریں