پولیس کا پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کے لیے تحریری انتباہ

رکن قومی اسمبلی علی وزیر جیل منتقل

فوٹو: فائل


ڈیرہ اسماعیل خان:  پولیس نے تحریری انتباہ جاری کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ افغانستان کے دہشت گرد پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے قائدین کو ہدف بنا سکتے ہیں۔ تحریری انتباہ کے مطابق پی ٹی ایم رہنماؤں علی وزیر، مولوی قاضی طاہر، حیات پریغال اور شیر اللہ کو احتیاط کی ضرورت ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ (وی او اے) کے مطابق پولیس نے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ چاروں افراد بطور خاص غیر ضروری سفر نہ کریں، اپنے پروگرام سے کسی کو آگاہ نہ کریں، عوامی اجتماعات سے اجتناب برتیں اور اپنے گھر کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی پی او سلیم ریاض نے اس ضمن میں وی او اے کی ’ ڈیوا سروس‘ کو انٹرویو میں بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پی ٹی ایم رہنماؤں کو سرکاری گارڈز فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ڈیوا سروس سے بات چیت میں پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنما، علی وزیر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ  انھیں پولیس کی جانب سے تحریری بیان ملا ہے۔

وی او اے کو دیے گئے انٹرویو میں علی وزیر نے الزام عائد کیا کہ یہ خدشات دراصل ہمیں گھروں تک محصور رکھنے کا ایک حربہ ہیں۔

مولانا قاضی طاہر نے بھی وی او اے کو بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس کی جانب سے انھیں اطلاع موصول ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں