اسٹاک مارکیٹ 944 پوائنٹس اضافہ پر بند



کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 944 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 581 پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

جمعرات کو بھی کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 994 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 35 ہزار 631 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر سے مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی جبکہ 100 انڈیکس میں ابتدائی دو گھنٹے میں ہی 850 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

جمعرات کو بھی کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 850 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 437 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

ابتدائی آدھے گھنٹہ کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 559 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 194 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

فوٹو: ہم نیوز

گزشتہ روز ڈالر کی کمی کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آئے جبکہ کاروباری حضرات کی جانب سے سرمایہ نکالنے کا سلسلہ تھم گیا اور شیئرز کی لین دین عروج پر رہی۔

یہ بھی پڑھیں سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین عہدے سے مستعفی

کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت میں تیزی رہی جبکہ سرمایہ دار بھی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے باعث مطمئن نظر آئے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ سپورٹ فنڈز کی خبروں پر اسٹاک مارکیٹ میں خریداری کا رجحان بڑھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 164,340,750 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,389,608,028 بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی نظر آئی اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا جبکہ 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ تین ماہ کے دوران بدھ کو پہلی بار 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا تھا۔

منگل کو بھی کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 191 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 442 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں