موبائل گم کرنے پر کیوں ڈانٹا؟ بیٹے کے ہاتھوں باپ قتل

ڈی آئی خان، ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

فوٹو: فائل


لاہور میں بیٹے نے معمولی سی  بات پر اپنے حقیقی والد کو موت کی نیند سلادیا۔ لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

لاہور پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ لکھپت میں گزشتہ شب پیش آیاہے۔ مقتول کے والد اور قاتل کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ  درج  کرلیا گیاہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق والد کو ایک موبائل فون گم کرنے پر اپنے  بیٹے کو ڈانٹنا مہنگا پڑگیا۔ سترہ سالہ  نوجوان نےاپنے ہی والد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خالد نامی شہری نے اپنے حقیقی بیٹے ساجد  کو ڈانٹا تو اس نے طیش میں آکر کوئی وزنی چیز ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

مقتول خالد کی میت پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

یاد رہے 25اپریل کو کراچی کے علاقے گڈاپ میں ایک شخص  نے مبینہ طور پرفائرنگ کرکےاپنی ماں اور بیوی کو قتل کردیاتھا۔  واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

ہم نیوز کے مطابق مولا بخش نامی ملزم نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ماں اور بیوی کو قتل کیا اور اس کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔

فائرنگ اور قتل کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچے تو وہاں دو خواتین کی نعشیں موجود تھیں۔

پولیس اور ریسکیو ادارے نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا اور جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے۔

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک جو شواہد سامنے آئے ہیں اس کے مطابق واردات میں نائن ایم ایم کا پستول استعمال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:کراچی: ماں اور بیوی کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم مولا بخش گرفتار


متعلقہ خبریں