سزا کیوں دی؟ وکلا نے پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیدی

پنجاب بار کونسل نے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


لاہور : ساتھی وکیل کے خلاف عدالتی فیصلہ آتے ہی وکلا نے پنجاب بھر میں  احتجاج کی کال دے دی ہے۔ پنجاب بار کونسل اور لاہور بار ایسوسی ایشن نےایڈووکیٹ عمران منج کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے  فیصلے پر مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

رانا انتظار ایڈووکیٹ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ پنجاب بارکونسل کیجانب ہڑتال کا اعلان آج سے کیا جارہاہے اور یہ  ہڑتال کل بھی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بار کونسل نے  صوبہ بھر میں وکلا کو ہدایت کی ہے کہ  وہ  ماتحت عدالتوں میں پیش نہ ہوں ۔

اسی طرح لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی وکلا کو عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سول جج پر حملہ کر کے زخمی کرنے والے منور منج نامی وکیل کو آج سزا سنائی ہے۔

ایڈووکیٹ عمران منج کو مجموعی طور پر 18 سال 6 ماہ قید کا حکم سنایا گیاہے۔ ملزم کو مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ  اور ہرجانہ بھی دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے:جج کو کرسی مارنے کی سزا ساڑھے 18سال قید

ملزم ایڈووکیٹ عمران منج نے 25 اپریل کو جڑانوالہ میں عدالت میں بیٹھے سول جج کو معمولی سی بات پر تلخ کلامی کے بعد  کرسی مار کر زخمی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں