رمضان المبارک ہی میں چینی مہنگی کیوں ہو جاتی ہے ؟ 

چینی کی ڈبل سنچری کے بعد قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی

رمضان المبارک ہی میں چینی مہنگی کیوں ہوجاتی ہے ؟  لاہور ہائیکورٹ  برہم ہوگئی ،عدالت نے ریمارکس دیے کہ  سرکاری محکمےاچھی انگریزی لکھ کر عوام کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آگاہ کیا جائے چینی کا ریٹ رمضان میں ہی کیوں بڑھا؟

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ نےچینی کی قیمت میں اضافے سے متعلق  جوڈیشل ایکٹویزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزارنے کہا کہ رمضان بازاروں میں مہنگے داموں روزمرہ کی اشیاء فروخت ہو رہی ہیں حکومت یکساں قمیتوں پر فروخت کے عمل کو یقینی بنائے تو 9 ارب کی خطیر رقم ملکی مفاد میں استعمال ہوسکتی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا رمضان کے مہینے میں ہی کیوں قیمتوں کے تعین کے بارےمیں بات ہوتی ہے؟پورا سال قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے جاتے؟

عدالت نے کہا پولٹری کے  ریٹ کا تعین محکمہ لائیو اسٹاک کے بجائے  پولٹری ایسوسی ایشن کیوں کرتی ہے؟ پولٹری کوکیوں مارکیٹ کمیٹی کے ماتحت نہیں کیا گیا؟چینی کی قیمت میں اچانک دس روپے اضافہ کس بنیاد پر اور رمضان میں ہی کیوں کیا گیا؟محکمہ لائیو سٹاک گوشت کی قیمتوں کو کیوں کنٹرول نہیں کر رہا؟

عدالت نے ریمارکس دئیے بادی النظر میں چینی اور آٹا مقرر کردہ قیمتوں سے زائد میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:روزے میں صحت مند رہنے کی پانچ تجاویز

عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی سی لاہور،ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی اورڈی جی لائیو سٹاک سے رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے درخواست پر سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں