شاہی مرغ چنے بنانے کی ترکیب


شاہی مرغ چنے کا نام سن کا منہ میں پانی آجاتا ہے اور پھر ہم سوچتے ہیں کہ کسی ہوٹل پر جائیں اور مزے سے گرما گرم مرغ چنے کھائیں لیکن اگر یہ ڈش آپ گھر پر تیار کریں تواس مہنگائی کے دور میں ناصرف بچت کی جاسکتی ہے بلکہ کھانے کا ذائقہ بھی عمدہ بنایا جاسکتا ہے۔

آج ہم آپ کو شاہی مرغ چنے بنانے کی ترکیب اور طریقہ بتاتے ہیں۔

اجزا:

  • آدھا کلو چنے
  • مرغی ایک کلو (چھوٹے چھوٹے ٹکڑے یا ریشے بنا لیں)
  • کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
  • زیرہ ایک چائے کا چمچہ
  • ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
  • پسہ ہوا دھنیا آدھا کھانے کا چمچہ
  • تین عدد ٹماٹر( باریک کٹے ہوئے)
  • پسا ہوا ادرک لہسن آدھا کھانے کا چمچہ
  • پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
  • چھ عدد ہری مرچیں
  • انار دانہ آدھا چائے کا چمچہ
  • ہرا دھنیا اور پودینہ
  • تیل دو کھانے کے چمچے
  • پانی تین گلاس

ترکیب

سب سے پہلے ایک کڑاہی میں تیل ڈالیں اور گرم ہونے پر اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال دیں، جب وہ بھن جائے تو اس میں زیرہ شامل کردیں۔ پھر ٹماٹر اور باقی مصالحہ جات ڈال دیں اور آدھا گلاس پانی ڈال کر 15 سے 20 منٹ کے  لیے چھوڑ دیں جب ٹماٹر اور مصالحہ مکس ہو جائے تو اس میں باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کرکے بھون لیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوڈلز پکوڑے بنانے کی ترکیب

جب مصالحہ بھن جائے تو اس میں مرغی اور چنے شامل کرکے 45 سے60 منٹ تک پکائیں، گوشت گلنے پر ہرا دھنیا، پودینہ، لیموں اور ہری مرچیں ڈال کر پانچ منٹ تک دم دیں۔

لیجئے گرما گرم لذلیز شاہی مرغ چنے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں