‘حکومت کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ‘


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اپنا وعدہ پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن حکومت کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یپیلز پارٹی کی حکومت عوام کو جوابدہ ہے اور انہوں نے خود عوام کو کیا دیا ہے مسئلہ یہ ہے کہ جو کچھ ہوا دونوں سابقہ حکومتوں کے دور میں ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پیسہ لگایا، ہم نے انفراسٹرکچر بنا کر دیا، اس حکومت نے کیا دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک کے وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی دوروں پر کہا کہ ہمارے ملک میں بدعنوانی ہے تو کون سرمایہ کاری کرے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ اس وقت کاروبار تباہ ہوچکے ہیں، ہر صنعت کا حال برا ہے، عوام سے پوچھیں وہ کتنے پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ندیم ملک لائیو میں نعیم الحق اور نوید قمر میں گرما گرمی

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری افراد کے مسائل پوچھیں کہ ان پر کیا گزر رہی ہے، حکومت کی تو کوئی پالیسی ہی سامنے نہیں آئی، ایک سال میں ایک پالیسی تو دینی چاہیئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ان کی ایک ہی پالیسی سامنے آئی ہے اور وہ ہے نیب، کم ازکم اپنی سمت تو بتادیں کہ ملک کو کس طرف لے کر جارہے ہیں۔

علی نواز اعوان اور رانا مشہود میں تلخ کلامی

پروگرام کے دوران علی نواز اعوان اور رانا مشہود کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ایک دوسرے کی بات سنے کے بجائے عوامی رہنما ایک دوسرے کو تمیز سے بات کرنے کا کہتے رہے اور الزام تراشی کا سلسلہ جاری رہا۔

رانا مشہود اور دوست محمد کھوسہ نے میزبان کو بار بار کہا کہ آپ کے پروگرام میں کبھی ایسا نہیں ہوا جیسا آج ہورہا ہے جو افسوس کی بات ہے۔


متعلقہ خبریں