کس وفاقی وزیر نے حلقے کیلئے سعودی عرب سے مدد مانگی؟



اسلام آباد: سابق وزیر شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ایک وزیر نے سعودی سفیر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے حلقے کے مسائل کے حل کے لیے مدد مانگی ہے۔

پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے ایک دوست نے مجھے اس بارے میں بتایا کہ خط میں پہلے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا گیا ہے پھر امداد کی درخواست کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو چیزیں انہیں اپنی حکومت سے مانگنی چاہیئے وہ سعودی سفیر سے مانگ رہے ہیں, یہ بات سمجھ سے باہر ہے۔

اس بات کا ذکر شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا تھا کہ ایک وزیر نے اپنے حلقے کے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لیے سعودی سفیر سے مدد مانگ لی ہے۔

ٹویٹ کے مطابق  وزیر نے سعودی سفیر سے کھانے، پانی کے پمپ اور سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے اربوں روپے کی امداد کی درخواست کی ہے۔

پروگرام کے میزبان ندیم ملک نے مؤقف جاننے کے لیے متعلقہ وزیر سے رابطے کی کوشش کی لیکن ان سے بات نہیں ہوسکی۔


متعلقہ خبریں