سندھ کے تین بڑے اسپتالوں کے امور وفاق نے سنبھال لیے


کراچی: سندھ کے تین بڑے اسپتالوں جناح، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی کے انتظامی امور وفاق نے سنبھال لیے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد تینوں اسپتالوں کے انتظامی امور قومی ادارہ برائے صحت سنبھالے گی۔

مزید پڑھیں: ایڈز سے بچاؤ : عالمی ادارے نے حکومت سندھ کا ’بھانڈا‘ پھوڑ دیا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اسپتالوں کا کے امور وفاق کو دینے کی مذمت کرتے ہوئے اقدام کو صوبائی خودمختاری پر حملہ قرار دے دیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا حتمی فیصلہ آنے کا انتظار نہیں کیا گیا،وفاقی حکومت فوری طور پر نوٹیفکیشن واپس لے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ اسپتال ہم ہی چلا رہے ہیں اور ہم ہی چلائیں گے، نوٹیفیکشن سے کچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، اسے سوشل میڈیا پر دیکھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارے کا ہی لگ رہا ہے اور وفاق سے کوئی امید نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے باقائدہ طور پر سندھ حکومت کے حوالے تو کیا جائے تو اس پر تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں