’اسد عمر ہمیں آپ سے زیادہ پیارے ہیں‘


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما محمد زبیر سے کہا ہے کہ آپ کے بھائی اسد عمر ہمارا اثاثہ ہیں اور آپ سے زیادہ ہمیں پیارے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔ محمد زبیر نے تحریک انصاف حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ اسد عمر کو برداشت کرنے تو تیار نہیں، آپ کی حکومت پر کیسے اعتبار کیا جاسکتا ہے؟

مزید پڑھیں: اشیائے خورونوش پر ٹیکسوں کا نفاذ: اسد عمر، رزاق داؤد آمنے سامنے

اس پر علی محمد خان نے کہا کہ خون سے زیادہ مضبوط رشتہ نظریے کا ہوتا ہے اور ہمارا اسد عمر سے وہی رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ ہمارا اثاثہ ہیں اور ہمیں آپ سے زیادہ پیارے ہیں، آپ ان کی فکر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت اور وزیراعظم عمران خان اسد عمر سے کام لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو عمران خان سے وہی مسئلہ ہے جو ملزم کو تھانے دار سے ہوتا ہے۔

علی محمد خان کی باتوں پر محمد زبیر مسکراتے رہے۔


متعلقہ خبریں