اسٹاک ایکسچینج: ہفتے کے آخری روز کاروبار 122پوائنٹس اضافے پر بند



پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آخری روزکاروبار کا اختتام 100انڈکس میں 122پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔

ہفتے کے آخری روز کاروبار کےآغاز میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔کاروبار شروع ہوتے ہی  100انڈیکس 100سے زائد پوائنٹس تک گرگیا مگر پھر آہستہ آہستہ اس میں بہتری دکھائی دی ۔ ساڑھے 9بجے تک 100انڈیکس 53عشاریہ 25پوائنٹس مندی کے ساتھ  35ہزار 431پر ٹریڈ کررہا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز تیزی رہی۔ 100 انڈیکس 944 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 581 پر بند ہوا۔

جمعرات کو بھی کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 994 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 35 ہزار 631 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز  سے مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی جبکہ 100 انڈیکس میں ابتدائی دو گھنٹے میں ہی 850 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز ڈالر کی کمی کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آئے جبکہ کاروباری حضرات کی جانب سے سرمایہ نکالنے کا سلسلہ تھم گیا اور شیئرز کی لین دین عروج پر رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 164,340,750 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,389,608,028 بنتی ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی نظر آئی اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا جبکہ 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ تین ماہ کے دوران بدھ کو پہلی بار 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:اسٹاک مارکیٹ 944 پوائنٹس اضافہ پر بند


متعلقہ خبریں