فیملی کورٹ کا اداکار طارق ٹیڈی کی گرفتاری کیلئے دوسرا حکم جاری


لاہور کی فمیلی عدالت نےسابقہ اہلیہ کو خرچہ نہ دینے پر اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی ایک بار پھر گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے۔

فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے عدالتی حکم عدولی پر طارق ٹیڈی کو 11مئی کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ عاصمہ بی بی کی درخواست پر سماعت 18جون تک ملتوی کردی گئی۔

طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ  نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اسکا شوہر عدالتی حکم کے باوجود بچوں کا خرچہ ادا نہیں کررہا۔اکیلی بچوں کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتی۔عدالت  طارق ٹیڈی کو بچوں کا تمام خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔

لاہور کی فیملی کورٹ میں اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابقہ اہلیہ  کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت 11فروری کوبھی  ہوئی تھی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بچیوں کا خرچہ ہر حال میں ادا کیا جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سابق شوہر طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیے:لاہور:فیملی کورٹ کا اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو گرفتار کرنے کا حکم


متعلقہ خبریں