اسلام آباد سمیت متعدد علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد: 2 یونیورسٹیوں میں کورونا کیسز آنے پر مختلف شعبے سیل

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں جمعے کے روز موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

اسلام آباد کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی آئیسکو کے مطابق راولپنڈی، چکوال اور اٹک میں تیز بارش کے باعث 26 فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں جس سے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوچکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارش رکتے ہی بجلی بحال کرنے کاکام شروع کردیا جائے گا۔

جمعے کے روز مری اور گردو نواح میں بھی بارش ہوئی اور سرد ہوا چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ایبٹ آباد، نوشہرہ، گلگت، پشاور اور فیصل آباد میں بھی جمعے کے روز بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کیساتھ بارش کا امکان

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کے سبب کئی روز سے جاری گرمی کی لہر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

قدرتی آفات سے خبردار کرنے والے ادارے(صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی) کے مطابق گلگت میں بارش کے باعث شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان، لاہور، سرگودھا، بنوں، کوئٹہ، ژوب،سبی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے علاقوں  دیر (بالائی17، زیریں04)، پٹن 09، مالم جبہ 06، چراٹ، کاکول 05، پاراچنار04، پشاور ( ائیرپورٹ03، سٹی 02)، بالاکوٹ، کالام اور  سیدوشیریف میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی ۔

بلوچستان کے علاقوں  دالبندین17، بارکھان09 ،ژوب، خضدار02 اور کوئٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

کشمیرکے علاقوں  کوٹلی میں  14، راولاکوٹ 05، گڑ ھی دوپٹہ 03اور  مظفرآباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 


متعلقہ خبریں