دنیا کی 7 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پہلا پاکستانی

دنیا کی 7 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پہلا پاکستانی

فائل فوٹو:


معروف کوہ پیما علی سد پارا نے دنیا کی 14 میں سے سات بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے اور وہ ایسا کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

علی سد پارا نے جمعے کے روز چین اور نیپال کے درمیان دنیا کی پانچویں بلندترین چوٹی مکالو پر قومی پرچم لہرایا جس کی بلندی 8485 میٹر ہے۔

مذکورہ چوٹی دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایوریسٹ سے 19 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اور اسے پہلی بار 1954 میں امریکی سیاحوں کے ایک گروپ نے سر کیا تھا۔

علی سد پارا نے گزشتہ ماہ دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لہوسٹ کو سرکیا تھا جس کی اونچائی 8516 میٹر ہے۔

دنیا بھر میں 14 ایسے پہاڑ ہیں جن کی بلندی آٹھ ہزار میٹر یا اس سے زیادہ ہے اور علی سدپارا سات بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

انہیں پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس نے قاتل پہاڑ کے نام سے مشہور نانگا پربت کو سرکیا یہ کارنامہ علی سد پارا نے  2016 میں انجام دیا تھا۔

پاکستانی کوہ پیما اب تک کے ٹو(8611)، گاشیر برم ون(8080)، گاشیر برم ٹو(8034)، نانگا پربت(8126) اور بروڈ(8051) بھی سر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں