2018: آئی بی ایم کی اچھی کارکردگی میں پاکستانی لڑکی کا بھی حصہ

2018: آئی بی ایم کی اچھی کارکردگی میں پاکستانی لڑکی کا بھی حصہ

فائل فوٹو


پاکستان کی ہونہار بیٹی اسما شاہین نے بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم کے بہترین کمپیوٹر سائنسدانوں میں جگہ بنا لی ہے۔ اس فہرست میں اپنا نام لکھوانے والی وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

آئی بی ایم نے حال ہی میں اپنے 1000 بہترین کمپیوٹر سائنسدانوں کی فہرست جاری کی ہے جنہوں نے 2018 کے دوران، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں کارنامے انجام دیے۔

بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کی سالانہ چھ روزہ تقریب انڈونیشیا میں ہوئی جس میں اعلیٰ عہدیداران اور ملازمین نے شرکت کی۔

اسما شاہین نے پنجاب یونیورسٹی سے کمپیوٹر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور لاہور کی فاسٹ یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹر کیا۔

پاکستانی کمپیوٹر سائنسدان انالیٹکس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور کوگنیٹیو کمپیوٹنگ سسٹم میں مہارت رکھتی ہیں اور 2013 سے آئی بی ایم کے ساتھ منسلک ہیں۔

خیال رہے کہ آئی بی ایم ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو کمپیوٹر کے ہارڈ ویئر، سوفٹ ویئر بناتے اور نینو کمپیوٹر بنانے والی صنعتوں کو معاونت فراہم کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں