عمر ایوب کی کارکردگی اور عمران خان کی تعریف

شوکت خانم اسپتال کراچی آئندہ سال کھول دیا جائے گا، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ ماہ کے عرصے میں 81 ارب روپے اضافی اکٹھے کیے گئے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھام سے 58 ارب روپے اضافی اکٹھے ہوئے جبکہ ملک کے 80 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سحر و افطار کے وقت میں ملک میں صفر فیصد بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ پانچ سال میں درآمدی تیل ہر انحصار 41 فیصد سے کم کر 30 فیصد تک کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دس سالوں میں درآمدی تیل ہر انحصار 20 فیصد سے بھی کم ہوگا، بجلی کی پیدوار کے لیے پن بجلی اور تھر کول جیسے مقامی ذرائع استعمال میں لائیں جائیں گے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر 2020 تک گردشی قرضے ختم ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں