‘عمران کے ساتھ وہی ہو گا جو نوازشریف کے ساتھ ہوا ’



اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ بھی وہی کچھ ہو گا جو نوازشریف کے ساتھ ہوا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کابینہ میں بھی اتحاد نہیں تھا اور عمران خان کے اردگرد بھی مسائل کھڑے کرنے والے افراد موجود ہیں۔

چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف اس قسم کی شکایت پہلی مرتبہ نہیں آئی، حالیہ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے کیونکہ اگر چیئرمین نیب کو ہٹایا جاتا ہے تو اس کا فائدہ بدعنوانی میں ملوث ملزمان کو ہو گا۔

ان کہنا تھا کہ جسٹس (ر) جاوید کا کردار کوئی قابل قدر نہیں ہے، اگر ایسی ہی کوئی ویڈیو کسی سیاست دان کے خلاف سامنے آتی تو ہم سب شورمچا رہے ہوتے لیکن چونکہ وہ چئیرمین نیب ہیں تو سب خاموش ہیں اور سوچ سمجھ کر بات کر رہے ہیں

حامد میر نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نیب چیئرمین کے خلاف بات کرتی ہیں لیکن وہ اس وقت کیوں خاموش تھیں جب تیسری قوت نے ان کی تعیناتی کرائی تھی۔

حزب اختلاف سے متعلق انہوں نے کہا کہ اصل حزب اختلاف مولانا فضل الرحمان ہیں باقی دونوں جماعتیں کچھ نہیں، اور کوئی آئے نہ آئے، مولانا اسلام آباد آ رہے ہیں۔

بھارتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ نریندر مودی کے اقتدار میں آنے سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں