’چیئرمین نیب کے اسکینڈل کی تحقیقات ہونی چاہیئے‘


اسلام آباد: معروف صحافی اور ٹی وی اینکر کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ  اگر چیئرمین نیب کے حالیہ اسکینڈل کا اثر مقدمات پر پڑتا ہے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذاتی زندگی کے معاملات پر کسی کو ہٹایا نہیں جا سکتا کیونکہ نجی معاملے سے ریاست کا کچھ لینا دینا نہیں ہونا چاہیے۔

جمہوریت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت ہے کہاں؟ ہم تو چاہتے ہیں کہ ہر کوئی سربراہ کے زیرسایہ کام کرے۔

پروگرام کے میزبان محمد مالک نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ انہیں اپنے قریبی لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہیئے ورنہ ان کا مستقبل محفوظ نہیں رہے گا۔


متعلقہ خبریں