” چھلاوا ” کے ستارے فلم کی تشہیر کیلئے لاہور میں


لاہور: شائقین کا انتظار ختم ہو نے کو ہے، ہم فلمز کی پیشکش  ” چھلاوا ” میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ستارے  فلم کی تشہیر کے لئے لاہور پہنچ گئے ہیں اور مداحوں کے ساتھ سیلفیاں اور میڈیا میٹ اپ کا سلسہ جاری ہے ۔

فلم کی کاسٹ میں شامل اداکار اظفر رحمان، مہوش حیات ، اسد صدیقی اور زارا نور عباس پنجاب پہنچ چکے ہیں۔ زندہ دلان لاہور کے درمیان فلم ’’چھلاوا‘‘ کی کاسٹ تشہیری مہم میں  مصروف ہے ، فنکاروں کی سرگرمیاں بخوبی جاری وساری ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ جب بھی لاہور آتی ہیں انہیں انکے مداحوں سے بہت پیار ملتا ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور فنکار کہتے ہیں کہ فلم ” چھلاوا ” رومانس ،کامیڈی ، رقص ، ایکشن اور سسپنس  سے بھر پور شاہکار ہےاور یہ فلم یقینا شائقین کے دل موہ لے گی۔

اداکار اظفر رحمان نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ  کسی بھی پراجیکٹ یا فلم  کے لیے پروموشن فلم کا سب سے مزیدار پارٹ ہوتا ہے ۔ ہم اس حوالے سے  بہت خوش اور بھر انجوائے کررہے ہیں۔

اداکار اظفر رحمان اور مہوش حیات کے ساتھ ساتھ فلم کی دیگر کاسٹ بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے پرامید ہے۔

اسد صدیقی  کا کہنا ہے کہ ہم فلمز نے ہمیشہ پاکستان کے فنکاروں کی قدر کی ہے ، انہوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے ۔ فلم ’’چھلاوا‘‘ہم فلم کی بے مثال کاوش ہے۔

زارا نور نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ انکا شوبز کیرئر ہم فلمز سے شروع ہوا تھا ، ہم فلمز کا حصہ ہونے پر بہت خوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیے:چھلاوا کا ٹریلر: زارا نور اور مہوش حیات نے میلہ لوٹ لیا

فنکار پرامید ہیں کہ جاندار اداکاری ، دل موہ لینے والی موسیقی اور ڈانس کا تڑکہ شائقین کو خوب بھائے گا اور’’چھلاوا‘‘ سرکٹ کی سپرہٹ فلم  ثابت ہوگی۔

واضح رہے  تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات اور خوبرو اداکارہ زارہ نور کی آنیوالی فلم’چھلاوا‘ کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

پاکستانی فلم’’چھلاوا‘‘ کے ٹریلر کو اب تک  لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور فلم عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینیت بنے گی۔  اس فلم میں مہوش حیات زویا رفاقت چوہدری کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کےمد مقابل اظفر رحمان سمیر کا کردار ادا کریں گے۔


متعلقہ خبریں