پنجاب اسمبلی: زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کامطالبہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور:  زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی  جمع کرادی گئی۔قرارداد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی کی طرف سے جمع کرائی جانیوالی قرارداد میں کہا گیاہے کہ قصور میں زینب نامی بچی کے ساتھ  زیادتی و قتل کے واقعے نے پورے ملک کے درو دیوار ہلا دیئے تھے اور اب 10 سالہ بچی فرشتہ کی تشدد زدہ لاش اسلام آباد کے جنگل سے برآمد ہوئی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ کہ بچیوں کو زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے مجرموں کو عبرت کا نشان بناکر سرعام پھانسی کی سزا دی جائے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد میں چند روز قبل 10 سالہ بچی فرشتہ کی لاش چک شہزاد کے  جنگل سے ملی تھی جسے مبینہ طور پرزیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

اسی طرح  رواں سال کے شروع میں ضلع قصور سے اغواء کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش 9 جنوری 2018 کو ایک کوڑے کے ڈھیر سے ملی تھی۔

واضح رہے اسلام آباد میں دس سالہ  ننھی فرشتہ کے ساتھ ہونے والے واقعے پر ہر دل افسردہ ہے جبکہ فنکار اور کھلاڑی بھی ان واقعات کی روک تھام کے لیے ہم آواز ہوگئے ہیں۔

کراچی میں دوروز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران شہزاد رائے، ماہرہ خان، زیبا بختیار اور یونس خان نے ہر صوبے میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اداکارہ ماہرہ خا ن نے زور دیا کہ  سب ایک ہوکر اس معاملے پر آواز اٹھائیں، دس بچے ہر روز زیادتی کا شکار ہوتے ہی، ہمیں شرم آتی ہے اس موضوع پر بات  کرتے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے:فرشتہ قتل کیس: فنکار اور کھلاڑی ہم آواز 

انہوں نے کہا کہ اکثر زیادتی کے واقعات گھروں میں رونما ہوتے ہیں، بچوں کو بولنے کا موقع دیا جائے، انہیں چپ کرانا زیادتی ہے، ان معاملات میں پولیس اور تمام تر اداروں کو اپنا کام ایمانداری اور تیزی سے کرنا چاہیئے

معروف گلوکار شہزاد رائے  کا کہنا تھا کہ زینب اور اب  ننھی فرشتہ کے سانحے نے قوم کو جھنجوڑ دیا ہے، ہر صوبے میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بنایا جائے۔

کرکٹر یونس خان نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: فرشتہ قتل کیس، گرفتار پولیس افسر کو پروٹوکول کا انکشاف

اداکارہ زیبا بختیار نے کہا کہ  ایسے واقعات پر خاموش نہ رہا جائے جبکہ معروف شخصیات نے سندھ  ٹیکسٹ  بک کی نصابی کتب  میں  بچوں کے ساتھ  معیوب حرکات کے حوالے سے مضمون شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔


متعلقہ خبریں