صنعتوں پر سبسڈی کے خاتمے کا عندیہ: تاجروں نے مخالفت کردی

عمران خان کی جگہ کون؟ مولانا دو ناموں پر راضی

فائل فوٹو


کراچی:  وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل، قالین سازی، سرجیکل آلات اور اسپورٹس آئیٹمز پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جس پر تاجروں نے حکومتی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پانچ صنعتوں  پر بھی سیلز ٹیکس نافذ کرنے سے نہ صرف برآمدات کا ہدف حاصل کرنا مزید مشکل ہوجائے گا بلکہ تاجربرادری کو اس سے بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’وائس آف امریکہ‘ کے مطابق کراچی میں وزیراعظم کی تاجروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں جب یہ اشارہ دیا گیا کہ حکومت ان پانچ سیکٹرز کی سبسڈی ختم کرنے والی ہے جن پر زیرو ریٹڈ ٹیکس تھا تو موجود تاجروں نے اس کی مخالفت کی۔

زیرو ریٹڈ ٹیکس والی صنعتوں میں ٹیکسٹائل، قالین سازی، سرجیکل آلات اوراسپورٹس شامل ہیں۔

وی او اے کے مطابق ملاقات میں موجود وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے رہنما مرزا اختیار بیگ نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ تاجروں کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ ان پانچ صنعتوں پر بھی سیلز ٹیکس نافذ کرنے سے برآمدات کا ہدف حاصل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا اور تاجروں کو بھی بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ ملاقات میں تاجر برادری نے پیش کردہ اپنی تجاویز میں کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں تاکہ تاجر ٹیکس جمع کرانے میں کسی تردد کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بے نامی ٹرانزیکشن اور کالے دھن کی روک تھام کے لیے بھی تاجروں نے  تجاویز پیش کیں۔


متعلقہ خبریں