عمران خان کا اسپتالوں اور تھانے کا اچانک دورہ



سرگودھا: وزیر اعظم عمران خان نے سرگودھا اور خوشاب کے سرکاری اسپتالوں جبکہ تلہ گنگ کے تھانے کا اچانک دورہ کیا۔

وزیر اعظم ہفتہ کی صبح اچانک سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ( ڈی ایچ کیو) اسپتال پہنچ گئے اور ڈی ایچ کیو اسپتال کے مختلف وارڈ کا معائنہ کیا اور ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

عمران خان کے چھاپے سے تمام ضلعی اور اسپتال انتظامیہ لا علم رہی جبکہ وزیر اعظم کو اپنے درمیان پا کر اسپتال میں موجود لواحقین نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔

اسپتال کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم نے مریضوں سے ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کے رویے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس دوران مریضوں اور ان کے لواحقین نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملہ کے رویے کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

یہ بھی پڑھیں عمر ایوب کی کارکردگی اور عمران خان کی تعریف

وزیر اعظم  نے عوامی شکایات کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے بھی ناقص انتظامات اور اسپتال کی صورتحال پر کی۔

سرگودھا کے بعد وزیر اعظم اچانک خوشاب بھی پہنچ گئے اور وہاں کے بھی سرکاری اسپتال کا دورہ کیا۔ عمران خان 15 منٹ تک ڈی ایچ کیو اسپتال خوشاب میں موجود رہے اور ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔

ڈی ایچ کیو اسپتال خوشاب کی انتظامیہ بھی وزیر اعظم کے دورے سے مکمل طور پر لاعلم تھی اور اچانک پہنچنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان تلہ گنگ سٹی  تھانے کا اچانک دورہ کرکے روزنامچے کی چانچ پڑتال کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تھانے میں کھڑی گاڑیوں سے متعلق معلومات بھی لیں۔


متعلقہ خبریں