پنجاب میں نئے صوبوں کا قیام: قائمہ کمیٹی کا اجلاس طلب

قومی اسمبلی: پی ٹی آئی 110 سیٹیں لے کر سر فہرست | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد:پنجاب میں دو نئے صوبوں (جنوبی پنجاب اور بہاولپور)کے قیام کے بل پر غورکے لیے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس دس جون کو طلب کرلیا گیاہے۔

قائمہ کمیٹی جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کے قیام کے بل کا جائزہ لے گی۔پنجاب میں 2 نئے صوبوں کے قیام کا بل مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے جمع کرایا تھا۔قائمہ کمیٹی بل کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے جمع کرائے گئے بل میں آئین کی آٹھ شقوں میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

بل میں قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبے کی 38 اور بہاولپور کے لیے 18 نشستیں تجویز کرنے کی سفارش کی  گئی ہے۔

اسی طرح صوبہ بہاولپورکی  صوبائی اسمبلی کیلئے  39 اور جنوبی پنجاب  کی صوبائی اسمبلی کے لیے 80 نشستیں  تجویز کی گئی ہیں۔

یاد رہے رواں ماہ 13مئی کو جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لئے آئینی ترمیمی بل کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور کرلی گئی تھی۔ جنوبی پنجاب صوبہ بل  کی تحریک بہاول پورسے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی  مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے پیش کی تھی۔

قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے آئینی ترمیمی بل کی تحریک  کثرت رائے سےمنظور کی گئی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن اور پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے بل پیش کرنے کی تحریک کی مخالفت سامنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے دیگر جماعتوں سے رابطے کرینگے، شاہ محمود

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف ایک پیج پر ہیں۔ تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے اپنے منشور پر عمل کرکے رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیے:جنوبی پنجاب صوبہ: دارالحکومت کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کرینگے

قائمہ کمیٹی  برائے قانون وانصاف  کرپشن کی نشاندہی پر انعام دینے سے متعلق حکومتی بل کو بھی زیر غور لائے گی۔


متعلقہ خبریں