سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی

فائل فوٹو


کراچی: سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی کے بعد  فی تولہ سونا 69 ہزار700 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونا 600 سو روپے کمی سے 59 ہزار757 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی  دس گرام سونےکی قیمت 428 روپے کمی ہوئی۔

اس سے قبل صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 اضافے کے بعد 70ہزار5 سو روپے تھی۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونے کی قیمت 70 ہزار روپے ہوگئی تھی تاہم دس گرام سونے کی قیمت 60 ہزار 14 روپےہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی

ہفتے کے روز کاروبار کے اختتام پر دس گرام سونےکی قیمت 60 ہزارچار سو 42 روپے رہی جبکہ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتیں کم سے کم تین بار اوپر گئی تھی اور مجموعی طور پر فی تولہ قیمت میں کم سے کم 1800 کا اضافہ ہوا تھا۔

پاکستان کی تاریخ میں سونے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 72 ہزار 200 روپے رہی ہے جو مئی 2019 میں ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں