چین میں اپنی گال کھجانے پر جرمانہ

چین میں اپنی گال کھجانے پر جرمانہ

فوٹو:خلیج ٹائمز


مصنوعی ذہانت تیزی سے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی جگہ بنا رہی ہے لیکن ساتھ ہی اس کے نقصانات بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

خود کار ٹیکنالوجی بنانے اور استعمال کرنے میں چین سب سے آگے ہے جہاں ٹریفک کنٹرول کرنے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت والے کیمرے استعمال کیے جاتے ہیں۔

چین میں سڑک پر لگے مصنوعی ذہانت رکھنے والے کیمرے نے ایک شخص کو قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے جرمانہ کردیا جو اپنا گال کھجا رہا تھا۔

شہری کا کہنا ہے کہ ٹریفک کیمرے کے پاس سے گزرتے ہوئے اس نے اپنا گال کھجایا تھا لیکن اسے ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کے جرم میں جرمانے کا نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

خودکار کیمرے نے شہری کی تصویر بنائی اور بذریعہ پیغام اسے آگاہ کیا گیا کہ آپ کار چلانے کے دوران فون استعمال کرتے پائے گئے ہیں۔ متاثرہ شخص کو ثبوت کے طور پر گال کھجانے کی تصویر بھی بھیجی گئی تھی۔

چین میں خودکار نظام کے تحت شہری کو 7.25 ڈالر کا جرمانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تصویر کے ہمراہ حکام سے رابطہ کر کے معاملے کوسلجھانے کی کوشش کرے گا۔

خیال رہے کہ چین میں اس وقت خود کار ذہانت کے حامل ایک کروڑ ستر لاکھ کیمرے نصب ہیں اور 2020 تک ان کی تعداد چار کروڑ ہوجائے گی لیکن اس واقعے نے جدید ٹیکنالوجی کے ایک منفی پہلو کو اجاگر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں