سندھ: چوتھی جماعت کی طالبہ سے زیادتی پر اے آئی جی کا نوٹس

کوہاٹ: 4 سالہ بچی کے قتل الزام میں ملزمہ گرفتار

فائل فوٹو


خیرپور: سندھ  کے ضلع خیرپور میں چوتھی جماعت کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل(آئی جی) ڈاکٹر جمیل احمد نے نوٹس لے لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو سے اطلاع ملی تھی کہ اسکول ٹیچر نے پرنسپل آفس میں تین ساتھیوں کے ہمراہ چوتھی جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات دیئے تھے۔

پولیس نے طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ممتاز چنہ اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق چوتھی جماعت کی طالبہ کو گھر سے اسکول بلا کر پرنسپل آفس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان اور لڑکی کا میڈیکل کرایا جائے گا جس کے بعد قانونی کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں