انگلینڈ کے سابق کرکٹر کا بال ٹیمپرنگ کا اعتراف

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کا بال ٹیمپرنگ کا اعتراف

فائل فوٹو


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مونٹی پینسر نے اپنے کیریئر میں بال ٹیمپرنگ کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا ایسا کرنا درست تھا۔

انگلش ٹیم کی طرف سے 2006 سے 2013 کے دوران 50 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مونٹی پینسر نے بتایا ’ہم جانتے تھے سورج کی تپش سے بچانے والی کریم گیند کوسوئنگ کرنے میں مدد دیتی ہے۔‘

انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران بال ٹمپرنگ سے جڑے واقعات کا ذکر اپنی ایک کتاب میں کیا ہے جس میں وہ لکھتے ہیں میں کبھی کبھار’حادثاتی‘ طور پینٹ کی زپ کے ساتھ بھی گیند کو رگڑتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش بالر پلکنٹ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام، آئی سی سی کی کلین چٹ

مونٹی پینسر کا کہنا ہے کہ ہمیں کھیل کے دوران اپنی کٹ استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی قوانین کی شق 42.3 اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ کھلاڑی میدان میں گیند صاف کرنے کے لیے اپنی کٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

2013 میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر پاکستان کے خلاف میچ میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ انہوں نے گیند کو پینٹ کی زپ پر رگڑا تھا۔


متعلقہ خبریں