‘آئندہ بجٹ میں عوام پر ٹیکس مزید بڑھایا جائے گا’


اسلام آباد: سینئر صحافی خرم حسین کے مطابق ایکسچینج ریٹ میں استحکام لانے سے معیشت کو نقصان ہوا جس کے سبب آئندہ بجٹ میں عوام پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ہم بلند ایکسچینج ریٹ پر رہیں گے معیشت کو درآمدات کی بنیاد پر کھڑا کرنا مشکل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلی مرتبہ معیشت کو مستحکم نہیں کررہے یا آئی ایم ایف کا پروگرام پہلی بار نہیں لیا بنیادی طور پر ہماری معاشی سوچ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

خرم حسین نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے لیکن ابھی جو کچھ حکومت کررہی ہے اس کی طویل عرصے سے ضرورت تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس عظمت سعید کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک پر ریمارکس

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت لوگوں کی آمدنی میں کمی اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ عوام اور سرمایہ کاروں کو اعتماد لے۔

خرم حسین نے شبر زیدی سے متعلق کہا کہ ٹیکس کی چوری ان سے بہتر شاید ہی کسی کو معلوم ہو اور انہیں پتہ ہے کہ انڈسٹری میں چیزیں کس طرح چھپائی جاتی ہیں۔

سینئر صحافی نے کہا کہ اگر آپ نے شبر زیدی کو ایکشن میں دیکھنا ہے تو انٹرنیٹ پر ان کی ویڈیو موجود ہے وہ دیکھی جاسکتی ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ ایک شخص کو لانے سے کوئی بڑا فرق پڑ سکتا ہے۔

پروگرام کے اختتام پر سنیئر صحافی محمد مالک نے کہا کہ حکومت کو شرح سود اور  ایکسچینج ریٹ قابو میں کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں