سٹیزن پورٹل: وزیراعظم کا خارج شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

عمران خان کی جانب سے ریاستی اداروں کے دفاع کے عزم کا اعادہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان نے سٹیزن پورٹل کے ڈیلیوری یونٹ کو 33 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے حکم دے دیا ہے جس میں خارج شدہ 10 ہزار شکایات بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم آفس سے حکم جاری ہوا ہے کہ متعلقہ محکمے دوبارہ کھولی گئی شکایات 14 روز میں حل کر کے اپنے اداروں کے سربراہان کو آگاہ کریں۔

جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق شکایات حل کرنے کے حوالے سے درست تفصیلات نہ دینے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جن شہریوں نے شکایات واپس لیں اس پر ڈیلیوری یونٹ کو حکم دیا گیا ہے کہ ان سے بھی رابطہ کرکے پوچھا جائے  کہ کسی دباو میں تو شکایات واپس نہیں لی؟

ڈیلیوری یونٹ کے اعدادو شمار کے مطابق سٹیزن پورٹل استعمال کرنے والوں کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک 7 لاکھ 64 ہزار 657 شکایات درج ہوئی ہیں۔

مجموعی طور پر 6 لاکھ 17 ہزار 239 شکایات حل کی جا چکی ہیں اور جعلی/جھوٹے کوائف رکھنے والے 50 ہزار صارفین کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

ڈیلیوری یونٹ نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل جعلی شکایات درج کرنے والوں کو بلاک کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں