ذوالفقار مرزا کے بیٹے کیخلاف نیب ریفرنس کی منظوری



اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) کے ایگزیکٹوبورڈ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی( ایس بی سی اے) کے سابق ڈی جی منظورقادر اور سابق صوبائی وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا کے بیٹے حسنین مرزا کےخلاف ریفرنس کی منظوری دے دی ہے۔

نیب کے مطابق منظور قادر پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پلاٹ الاٹ کرنے کا الزام ہے اور اسی کیس میں حسنین مرزا نے خریداروں سے 61 کروڑ روپے وصول کیے۔

حسین مزارکی کمپنی اوشین ویوپرائیوٹ لیمٹڈ نے خریداروں سے مذکورہ بالا رقم غیرقانونی الاٹمنٹ کی مد میں وصول کی تھی۔

منظورقادر پیپلزپارٹی کی اہم شخصیت کے دست راز سمجھےجاتے ہیں اور اس وقت بیرون ملک فرار ہیں۔ حسنین مرزا کی والدہ اس وقت وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ہیں۔

نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں نہرخیام کیس میں دیگرملوث کرداروں کیخلاف بھی ریفرنس کی منظوری دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں