وارم اپ میچ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 12 رنز سے ہرادیا


ساؤتھ ہیمپٹن: عالمی کپ 2019 کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد روایتی حریف انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

ساؤتھ ہیمپٹن کے روس بول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت پر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا نے اسٹیون اسمتھ کی سنچری کی بدولت اپنے مقررہ 50 اوورز میں 297 رنز بنائے۔

اسمتھ نے 116، ڈیوڈ وارنر نے 43، عثمان خواجہ نے 31 جبکہ ایلکس کرے 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: بولٹ کی تباہ کن بولنگ، یک طرفہ مقابلے کے بعد بھارت کو شکست

انگلینڈ کی جانب سے لائم پلنکٹ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ سمجھی جانے والی میزبان ٹیم 285 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونز 64، جوس بٹلر 52، کرس ووکس 40 جبکہ جیسن روئے 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیسن بیرنڈروف اور کین رچرڈسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد وارم اپ میچ میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں