ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا



اسلام آباد: ملک بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک بھر میں سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا جبکہ سندھ میں گرمی کی شدت بدستور برقرار رہے گی۔ ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ کو بھی ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں کراچی کیلئے ہیٹ ویو الرٹ،ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

گلگت میں گزشتہ شب ایک گھنٹے سے زائد شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کی وجہ سے شہر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کی وجہ سے گلگت شہر مکمل طور پر تاریکی میں ڈوب گیا۔ تیز آندھی کی وجہ سے کئی درخت زمین سے اکھڑ گئے۔

جمعہ کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں بارش کے باعث ہفتہ کو بھی موسم درمیانہ رہا جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع شہید بے نظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد، حیدر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں