مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقاصد کے حصول کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم نے ٹیلی فون پر لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو عوام کی بہتری کےلیے مل کر کام کرنا چاہئے۔


وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔


واضح رہے اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے بھارتی ہم منصب کو مبارک باد دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جنوبی ایشیا کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مودی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نے بھی جوابی ٹوئٹ میں عمران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے خطے میں امن و ترقی کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔


متعلقہ خبریں