اپوزیشن کا شمالی وزیرستان واقعے کے حقائق سامنے لانے کا مطالبہ 

اپوزیشن کا جنوبی وزیرستان واقعے کے حقائق سامنے لانے کا مطالبہ 

اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں  فوج کے ساتھ تصادم پرسیاسی جماعتوں کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور حزب اختلاف نے واقعے کے حقائق پارلیمان کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  کا خاڑ کمر کے بدترین واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کے تمام حقائق پارلیمان کے سامنے لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ پر سیاست قومی جرم ہوگا، تمام محب وطن صورتحال کی نزاکت دیکھتے ہوئے فوری اپنا کردا ر ادا کریں، اپنے گھر میں لڑائی، فساد اور افراتفری کا دشمنوں کو فائدہ ہوگا، خدارا پاکستان کے لیے اختلاف رائے کو دشمنی نہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت چیک پوسٹ پر حملہ،5 اہلکار زخمی

ان کا کہنا تھا کہ بندوقوں سے مسئلے حل نہیں ہوسکتے، سیاسی رہنمائی میں مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے۔ پاکستان اس نوعیت کے سانحات کا متحمل نہیں ہوسکتا، حالات کی نزاکت تدبر، سمجھداری اور قومی مفاد کی پاسداری کی متقاضی ہے۔

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے کہا کہ ‏ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے، خون بہا ہے  تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہیں ۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ‏محبت، امن اور مفاہمت ہتھیاروں سے کہیں زیادہ طاقت ور ہیں، کیا ہم احتجاج کچلنے اور آوزیں دبانے کی بہت بھاری قیمت ادا نہیں کر چکے؟

مریم نے یہ بھی لکھا کہ اللہ پاکستان پر رحم کرے۔

عام آدمی حکومت کے ہاتھوں خود کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے، مولانا فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علمائے اسلام  ف مولانا فضل الرحمن نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری دنیا میں لوگوں کو احتجاج کا حق حاصل ہے اور انہیں روکنا اشتعال کو جنم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، آج عام آدمی ریاست اور حکومت کے ہاتھوں خود کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے۔

بلاول  میں 71 والے بھٹو کی روح آگئی ہے، حلیم عادل 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج بلاول کے آئی ایس پی آر مخالف بیان سے ثابت ہوگیا کہ ان میں 71 والے بھٹو کی روح آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی قربانیوں کے بعد افغان سرحد محفوظ کی گئی تھی، اس ملک میں دہشت گردی کی جنگ میں 70 ہزار سے زائد شہری اور فوجیوں نے شہادتیں حاصل کی ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج افواج پاکستان کہہ رہی حملہ ہوا ہے اور بلاول کہہ رہے نہیں ہوا، اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں چئیرمین پیپلز پارٹی کے منہ سے اچھی نہیں لگتی۔


متعلقہ خبریں